Sports

آسٹریلیا سے ہار کے ساتھ ہندستانی خاتون ٹیم باہر

آسٹریلیا سے ہار کے ساتھ ہندستانی خاتون ٹیم باہر

لندن، 28 جون: ہندستانی خاتون ٹیم آسٹریلیا سے اتوار کو گروپ ایک کے مقابلے میں چھ وکٹ سے ہار کر خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ اس گروپ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے ٹاپ دو ٹیموں کے طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندستان نے کپتان ہرمن پریت کور (56) کی نصف سنچری کی بدولت چار وکٹ پر 170 رن کا عزت دارانہ اسکور بنایا لیکن آسٹریلیا نے 19 اوور میں چار وکٹ پر 172 رن بنا کر جیت اپنے نام کی۔ کھچاکھچ بھرے لارڈز اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کا انجام ہرمن پریت کور اینڈ کمپنی کے لیے مایوس کن رہا۔ آسٹریلیا نے 171 رن کا ہدف حاصل کر لیا اور لگاتار دوسرے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہونا یقینی بنادیا۔ کپتان ہرمن پریت کی شاندار فنشنگ - ہندوستان کے لیے سب سے تیز ٹی 20 ورلڈ کپ ففٹی کے باوجود، گیند باز آسٹریلیا کی جوابی اننگز کے پہلے ہاف میں دبا¶ برقرار رکھنے کے بعد بھی اسے قائم نہیں رکھ سکیں۔ ایلس پیری اور ایشلے گارڈنر کے درمیان بغیر کسی غلطی کے ہوئی سنچری شراکت نے یہ یقینی بنایا کہ آسٹریلیا نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے شاندار طریقے سے ہدف حاصل کر لیا۔ پاور پلے میں سنبھل کر شروعات کرنے کے بعد، شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے تیزی دکھائی اور 66 رن کی اوپننگ شراکت کی، جس سے آسٹریلیا کو ابتدائی چھ اووروں میں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ یہ خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری تھی، جس نے 2020 میں سڈنی میں اسی جوڑی کے ذریعے بنائے گئے 41 رن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ورما نے خاص طور پر آف اسپنر ایش گارڈنر کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کے پہلے دو اووروں میں دو چھکے اور دو چوکے جڑے ۔ حالانکہ، بائیں ہاتھ کی گیند باز سوفی مولینکس کے خلاف انہیں جدوجہد کرنی پڑی اور آسٹریلیا کی کپتان نے میچ کی اپنی پہلی ہی گیند پر انہیں 26 گیندوں میں 34 رن پر بولڈ کر دیا۔ مندھانا اور جمیما روڈریگز نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن شور شرابے والے اسٹیڈیم میں تال میل کی کمی کی وجہ سے نائب کپتان 38 رن پر رن آ¶ٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد روڈریگز تیزی سے رن بنانے کے لیے جدوجہد کرتی رہیں اور تقریباً ہر گیند پر ایک رن ہی بنا پا رہی تھیں۔ آخر کار، وہ 28 گیندوں میں 34 رن بنا کر 'ریٹائرڈ آ¶ٹ' ہو گئیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف پچھلی ٹی 20 سیریز میں یاستیکا بھاٹیا کے بعد ٹی 20 میں ایسا کرنے والی دوسری ہندوستانی بلے باز بنیں۔ آخری اوور شروع ہونے سے پہلے ، روڈریگز نے ہرمن پریت کے ساتھ 68 رن کی اہم شراکت کی، جس میں کپتان نے زیادہ تر رن بنائے ۔ ہرمن پریت نے شروعات سے ہی جارحانہ ارادے دکھائے ، بیچ بیچ میں با¶نڈری لگائیں اور پھر ڈیتھ اوورز میں تیزی سے رن بنائے ۔ انہوں نے صرف چھ گیندوں پر 23 رن بنائے ، جس سے ہندوستان نے آخری اوورز میں 36 رن حاصل کئے ۔ اس میں حریف کپتان مولینکس کی گیندوں پر لگائے گئے تین چھکے شامل تھے ، حالانکہ مولینکس نے ہی ان کا وکٹ بھی لیا۔ اس دوران، ہرمن پریت نے شاندار نصف سنچری لگائی اور خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کے لیے سب سے تیز ففٹی کا ریکارڈ بنایا؛ انہوں نے گزشتہ ٹورنامنٹ میں دبئی میں سری لنکا کے خلاف 27 گیندوں میں بنائے گئے اپنے ہی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جارجیا وول نے رینوکا ٹھاکر کی پہلی ہی گیند پر با¶نڈری لگا کر چیز کی شروعات کی، لیکن تیز گیند باز نے فوراً واپسی کی۔ ڈی آر ایس کے بہترین استعمال سے پتہ چلا کہ اندر آتی ہوئی گیند لیگ اسٹمپ کے اوپری حصے پر لگے گی، جس سے وول ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ ہو گئیں۔ سنبھل کر شروعات کرنے کے بعد، واپسی کر رہی فیبی لچ فیلڈ نے لے پکڑی اور کرانتی گوڑ کی گیندوں پر لگاتار دو با¶نڈری لگائیں۔ اس کے بعد بیدھ مونی نے ٹھاکر کی گیندوں پر دو با¶نڈریاں لگائیں، جبکہ لچ فیلڈ نے ورما کی گیند پر چھکا جڑا۔ ابتدائی جھٹکے سے ابھرتے ہوئے آسٹریلیا نے پاور پلے 49/1 پر ختم کیا اور آخری دو اوورز میں 24 رن حاصل کئے ۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی شری چرنی نے اپنے پہلے ہی اوور میں خطرناک شراکت کو توڑا اور لچ فیلڈ کو لانگ آف پر کیچ آ¶ٹ کرایا ۔ اس کے بعد دپتی شرما نے بھی کمال دکھایا اور اچھی طرح سیٹ ہو چکی بیدھ مونی کو جلدی ہی آ¶ٹ کر دیا۔ اس تاریخی وکٹ کے ساتھ ہندوستانی آف اسپنر خاتون کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیند باز بن گئیں۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان میچ پر گرفت بنا رہا ہے اور آخری آٹھ اوورز کے لیے ضروری رن ریٹ 10.75 تک پہنچ گیا تھا، تب آسٹریلیا نے رادھا یادو کے مہنگے 17 رن والے اوور سے واپسی کی۔ گارڈنر نے دبا¶ توڑنے کے لیے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، پیری نے بھی ایک با¶نڈری لگائی اور پھر آسٹریلیا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اب تک کفایتی گیند بازی کر رہے ہندوستان کے اسپنروں نے رن لٹانا شروع کر دیا اور آسٹریلیا نے دبا¶ واپس ان پر ڈال دیا۔ چرنی نے 16ویں اوور میں 11 رن دیے اور ورما نے اپنے آخری اوور میں 12 رن دیے ۔ ٹھاکر کا آخری اوور فیصلہ کن ثابت ہوا، جس میں 17 رن بنے ؛ پیری اور گارڈنر نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پیری نے 33 گیندوں میں شاندار نصف سنچری مکمل کی اور پھر گارڈنر نے بھی 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پیری اس ٹورنامنٹ میں چرنی کا 14واں شکار بنیں، لیکن آسٹریلیا نے ایک اوور باقی رہتے ہی جیت حاصل کر لی اور ایک بار پھر ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کو چکناچورکردیا۔ مختصر اسکور: ہندوستان 20 اوور میں 170/4 (ہرمن پریت کور 56، اسمرتی مندھانا 38؛ سوفی مولینیو 2-46) آسٹریلیا سے 19 اوور میں 172/4 (ایلس پیری 56، ایش گارڈنر 53*؛ شری چرنی 2-32) سے 6 وکٹ سے ہار گیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments