پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، تاریخ بدلے گی۔ محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی، بھارت میں ورلڈکپ اور اولمپکس ٹائٹل اُن کے وژن کا حصہ ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ بس قوم ڈرے نہیں کہ ہم ہار جائیں گے، مثبت سوچے۔ وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کپتانی اعزاز اور ایک چیلنج ہے۔ کبھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن وہ یہ ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔
Source: Social Media
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ,اعلان جلد
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل
کپتان روہت شرما کی ’تھینک یو‘ پوسٹ وائرل
اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر کسی پی آر کی ضرورت نہیں رہتی، ایم ایس دھونی
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی