ممبئی، 20 نومبر : بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےتجربہ کار سوریہ کمار یادو کو ہندستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہندستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کو ہندستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ہاردک پانڈیا زخمی ہیں، ایسے میں سوریا کو کپتان بنانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندستانی ٹیم پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 3 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔ شریس ایر حال ہی میں ورلڈ کپ کے دوران ہندستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایسی صورتحال میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ رائے پور اور بنگلورو میں ہونے والے آخری دو میچوں میں ٹیم انڈیا کا حصہ ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ نائب کپتان کے طور پر ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔ ہندستانی ٹیم میں تمام نوجوان چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بولنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ روی بشنوئی لیگ اسپنر کے طور پر کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں اکشر پٹیل بھی شامل ہیں۔ جیتیش شرما کو وکٹ کیپر کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔ ہندستانی ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد آرام کریں گے۔ پہلے سے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹیم انڈیا نوجوان چہروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سوریہ کمار یادو (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔
Source: uni news service
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
لیورپول کے معروف فٹ بالر اسپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
منولو مارکیز بھارتی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
گل نے لگائی شاندار سنچری، جیسوال-جڈیجہ کی بھی شاندار بلے بازی
لیورپول کے معروف فٹ بالر اسپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر