سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی اہم میچز میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی ایجنڈے میں آمدنی پر ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) میں اضافہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ وارنر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، بہت سے صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ آیا وہ آسٹریلیا میں سیاسی کیریئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر بھارت میں، جہاں انہیں کرکٹ کے میدان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ اسٹار کرکٹر نے آسٹریلیا کیلئے کھیلتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں 19 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں اور گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Source: social media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ