واٹ گنج آرگنائزیشن ریسورس اینڈ نالج کے زیر اہتمام 10/2 واٹ گنج میں بعد نماز عشاء آٹھ بجے شب 8نومبر کو اسرائیلی بربریت کے خلاف مظلوم فلسطین کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ محمد رفیق صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی نظامت محمد حسین عرف ببلو نے فرمائی ۔جلسہ کا آغاز حافظ محمدعبد المتین نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔جلسہ میں مولانا محمد عبدل قاسم امام واٹ گنج بڑی مسجد، حافظ محمد عبد اللہ نائب امام بڑی مسجد، مولانا محمد شمشاد احمد قاسمی امام بی این آر مسجد، قاری الطاف الرحمن امام سی آئی ٹی روڈ مسجد، مولانا میزان الرحمن امام نظیر لیں مسجد ،حیدر حسن کاظمی، حفیظ الرحمن، عمران راقم ، ایڈوکیٹ محمود عالم ، محبوب رضا، محمد مقصود احمد خان وغیرہ نے جلسہ سے خطاب کیا۔ ان حضرات کے علاوہ جن لوگوں نے اپنی شرکت سے جلسہ کو کامیاب کیا ان میں قابل ذکر نام حاجی مشتاق خان ، محمد علی عرف راجا ،محمد الیاس ، حاجی محمد سونو ،محمد ناصر ،محمد جمیل ،حاجی محمد حشمت ،محمد علی اکبر ،محمد عظمت ،محمد مختار، محمد اخلاق، محمد اسلم، محمد افتخار، محمد شاہد اختر ،محمد مظہر احمد چاند عرف ٹیٹو وغیرہ کے ہیی ۔ واضح ہوکہ مزکورہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں ملت اسلامیہ کے بہی خواہوں نے شرکت کی ،اور اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد فلسطین زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے ۔ مغربی بنگال میں اردو تحریک کے بانی معروف شخصیت پروفیسر حیدر حسن کاظمی صاحب نے مفکر قوم حکیم امت سر علامہ اقبال کے شعر کی روشنی میں کہا کہ امت مسلمہ جب تک یونین اور، اور آئی سی کی طرح اپنا سنٹر اپنا سنگٹھن نہیں بناتی تب تک پوری مسلم قوم اپنے اختیارات کو حاصل نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کی علامہ حضرت امام خریدی کی کے حوالے سے بھی گفتگو کی ،انہوں نے کہا آج فلسطین کی جو صورت حال ہے اس خونی دہشت گردی کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اب اظہار خیال کا وقت نہیں رہا آج اظہار احساس کا وقت ہے ۔ کربلا کا جو منظر تھا آج وہی منظر فلسطین کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلکی جھگڑے سے باہر نکلیں۔ اردو کی خدمتگار شخصیت جناب حفیظ الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فلسطین کی تاریخ کے حوالے سے سامعین کے سامنے کیا ۔ انہوں نے کہا اسرائیل ایک دوغلی بے غیرت قوم ہے ۔ ایسی دہشت گرد قوم پوری دنیا میں نہیں ملتی اسرائیلی کی حمایت میں جو ممالک فلسطین پر بم کی بوچھاڑ کر رہی ہے وہ ممالک بھی صہیونیوں کی پیشوا ہے ۔ان تمام ممالک جو اسرائیلی دہشت گردی کے ساتھ ہیں ان کامقصد ہے فلسطین کا وجود صفحہ ہستی سے ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔ اور فلسطین کو بچوں کا قبرستا بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہیں فلسطین پر ہورہے وحشیانہ تشدد کا حقیقی منظر پیش کرتے ہوئے دیگر مسلم ممالک کے خاموش رہنے پر اظہار افسوس کیا ۔
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت