مصری ثالثوں کی کوششیں غزہ میں فائر بندی اور اسرائیل و حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری ہیں، مگر اسرائیل نے کسی بھی انسانی جنگ بندی سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ثالثوں نے اسرائیل کو 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز دی تھی، جسے اسرائیل نے رد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، قاہرہ میں موجود حماس کے وفد نے اس تجویز کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ ثالث اب بھی اسرائیل کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قاہرہ میں حماس، جہاد، اصلاح اور الجبہ الشعبیہ سمیت کئی فلسطینی دھڑوں کا اجلاس ہوا تاکہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اسی دوران اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ داؤد بارنیا نے دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات ہوئی۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، بارنیا نے قطر سے کہا کہ حماس کو پیغام پہنچایا جائے کہ غزہ پر قبضہ محض دھمکی نہیں بلکہ ایک سنجیدہ فیصلہ ہے۔ بارنیا نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل کسی جزوی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا اور تمام اسرائیلی قیدیوں کی مکمل رہائی پر اصرار کرے گا۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے