Entertainment

اسپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان

اسپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان

اسپین بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی شمولیت پر یورو ویژن 2026ء میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل کی شمولیت پر یورو ویژن 2026ء میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ہسپانوی پبلک براڈکاسٹر نے میڈرڈ میں بورڈ میٹنگ کے دوران کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اسپین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یوکرین پر حملے کے بعد روس کی یوروویژن میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن اسرائیل کو تنازعات کے باوجود بھی گزشتہ 2 سالوں سے مسلسل مقابلے میں شرکت کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments