Sports

اسمرتی مندھانا نے جنوبی افریقا کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

اسمرتی مندھانا نے جنوبی افریقا کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

بھارتی ویمنز ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر اسمرتی مندھانا نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بیلنڈا کلارک کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ویمنز ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں بھارتی ٹیم 49.5 اوورز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا ویمنز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر اسمرتی مندھانا نے 32 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے آٹھویں اوور میں بونگا کھاکا کو چھکا لگا کر کیلنڈر ایئر میں 982 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی بلینڈا کلارک کا 970 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسمرتی مندھانا نے 2025 میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 18 ون ڈے میچوں میں 57.76 کی اوسط سے 982 رنز بنائے ہیں اور وہ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کی لورا وولوارڈٹ ہیں جنہوں نے 2022 میں 18 اننگز میں 882 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ڈیبی ہاکلی چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے 1997 میں کیلنڈر ایئر میں 16 اننگز میں 880 رنز بنائے تھے، پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کی ہی ایمی اسیٹرتھ ویٹ ہیں جنہوں نے 2016 میں 14 اننگز میں 853 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسمرتی مندھانا ون ڈے انٹرنیشنل میں 5000 رنز مکمل کرنے کے قریب ہیں، انہوں نے 111 اننگز میں 47.06 کی شاندار اوسط سے 4942 رنز بنارکھے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments