National

اسمگلروں سے پریشان لوگوں نے بورڈ لگا دیا-’ ہمارا گاؤں بکاؤ ہے‘

اسمگلروں سے پریشان لوگوں نے بورڈ لگا دیا-’ ہمارا گاؤں بکاؤ ہے‘

چنڈی گڑھ، 2 جون;) لدھیانہ کے گاؤں دہڑکا، فرید کوٹ ضلع کے گاؤں روڈک پورہ اور پنجاب کے فاضلکا ضلع کے گاؤں سینیا میں یکم جون کو منشیات کی زیادہ مقدار سے تین اموات کے بعد گاؤں بختاور کے لوگوں نے ’ہمارا گاؤں بکاؤہے‘ کا بورڈ لگا دیا ہے۔ پنجاب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ونیت جوشی نے پیر کو کہا کہ یہ وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان کی نام نہاد ’منشیات کے خلاف جنگ‘مہم کی حقیقت اور پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے 31 مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹنڈہ کے گاؤں بھائی بختور میں لگائے گئے پوسٹرز ’’سڈا پنڈ بکاؤ ہے‘‘ کا نعرہ نہیں، یہ منشیات کے اسمگلروں سے پریشان پنجاب کے ایک گاؤں کی بے بسی کا رونا ہے، جہاں منشیات کے خلاف بات کرنے والے ایک سابق فوجی رن ویر سنگھ کو منشیات کے اسمگلروں نے مارا پیٹا اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ آج گاؤں کے دکاندار، مزدور اور بہنیں اور بیٹیاں منشیات کے اسمگلروں سے محفوظ نہیں ہیں۔ پنجاب کے کسان یا عام لوگ کوئی احتجاج کرتے ہیں تو پولیس ان سب کو ان کی ماؤں بہنوں سمیت گرفتار کر لیتی ہے ،اسمگلروں کے خلاف 10 مقدمات درج ہونے کے بعد بھی انہیں فوراً ضمانت پر رہا کر دیا جاتا ہے۔ جوشی نے کہا کہ پنجاب میں حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ گاؤں کے لوگ اسمگلروں سے بری طرح خوفزدہ ہیں۔ اسمگلر لوگوں کو گھر چھوڑنے کے لئے ڈرا رہے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments