National

اسمبلی انتخابات جیتنے والے 10 ارکان  نے لوک سبھا سے استعفیٰ  دیا

اسمبلی انتخابات جیتنے والے 10 ارکان نے لوک سبھا سے استعفیٰ دیا

نئی دہلی 06 دسمبر: مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ سے اسمبلی انتخابات جیتنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دس ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو اپنے استعفے سونپ دیئے۔ مدھیہ پردیش سے استعفیٰ دینے والے پانچ ممبران پارلیمنٹ ہیں جن میں نریندر سنگھ تومر، پرہلاد سنگھ پٹیل، ریتی پاٹھک، راؤ ادے پرتاپ سنگھ اور راکیش سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کے ممبران پارلیمنٹ دیا کماری، راجیہ وردھن راٹھوڑ اور کیروڑی لال مینا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ کے ممبران پارلیمنٹ ارون ساؤ اور گومتی سائی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال ر ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 21 ایم پی کو اسمبلی انتخابات میں اتارا تھا، جن میں سے 12 نے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن جیتنے والے دیگر دو ممبران پارلیمنٹ بابا بالکناتھ اور رینوکا سنگھ نے اب تک اپنے استعفے نہیں دیے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments