ممبئی 30 اکتوبر : امریکی صدارتی انتخابات کی غیر یقینی صورتحال کو لے کر عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی، این ٹی پی سی اور ٹاٹا اسٹیل سمیت 19 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ دو دنوں کی مسلسل تیزی گنوا کر آج گرکر بندہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 426.85 پوائنٹس گر کر 79942.18 رہ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.00 پوائنٹس گر کر 24340.85 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 46121.42 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.54 فیصد بڑھ کر 54108.03 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 4011 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1040 میں، 2892 میں خریداری جب کہ 79 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 31 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 19 میں تیزی رہی۔ بی ایس ای کے چار گروپوں کا رجحان منفی رہا۔ اس کی وجہ سے فنانشل سروسز 0.50، ہیلتھ کیئر 0.13، بینکنگ 0.73 اور کنزیومر ڈیوریبلز1.04 فیصد ٹوٹ گیا۔ نیزکموڈٹیز 0.96، ایف ایم سی جی 1.09، انڈسٹریلز 1.54، ٹیلی کام 1.05، یوٹیلٹیز 0.72، آٹو 0.63، کیپٹل گڈز 1.34، میٹل 0.52، پاور 0.63، ریئلٹی 0.98 اور سروسز گروپ کے حصص میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.37 فیصد، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.59، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.55 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.61 فیصد کی کمی جبکہ جاپان کے نکیئی میں 0.96 فیصد کی تیزی رہی۔
Source: uni news service
نئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کشمیر سے آرٹیکل370 ہٹانے، رام مندر کیس کے انچارج رہ چکے ہیں
مہا کمبھ: بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی، پریاگ راج جنکشن پر مسافروں کے داخلے پر پابندی، تمام دروازے بند کرنے پڑے
دہلی بھگدڑ: 'اعلان کے بعد پلیٹ فارم تبدیل کرنا پڑا مہنگا...'، بھگدڑ پر آر پی ایف رپورٹ میں بڑا انکشاف
ہنگامے کے ساتھ شروع ہوا یوپی اسمبلی کا بجٹ سیشن
آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے: راہل
ممبئی:مینارہ مسجد میں نئے ٹرسٹیوں کی تقرری کے وقف بورڈ کے فیصلہ پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن میں بھگدڑ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
مدھیہ پردیش:سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی
راہل گاندھی کی مخالفت کے باوجود حکومت نے گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا
بہار : مذہبی پروگرام سے واپس آنے والے ہجوم پر پتھراؤ، 10 سے زائد زخمی؛، جموئی میں انٹرنیٹ بند
مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خیرمقدم کیا
عدالت کے فیصلے تک حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل کو روکے: کانگریس
روس میں بیئر کین پر گاندھی کی تصویر، پوتن سے مداخلت کی اپیل
بیٹی سے باربارجھگڑا۔ سسرالی رشتہ داروں نے داماد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی