Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کے قتل کے ملزم نوجوان کی آمد و رفت تھی! گرفتاری کے بعد جمعہ کو دہلی سے لایا جا سکتا ہے

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کے قتل کے ملزم نوجوان کی آمد و رفت تھی! گرفتاری کے بعد جمعہ کو دہلی سے لایا جا سکتا ہے
بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کے قتل کے ملزم نوجوان کی آمد و رفت تھی! گرفتاری کے بعد جمعہ کو دہلی سے لایا جا سکتا ہے — November 13, 2026
بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کے قتل کے ملزم نوجوان کی آمد و رفت تھی! گرفتاری کے بعد جمعہ کو دہلی سے لایا جا سکتا ہے
بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم جمعرات کو لڑکی کے قتل کے الزام میں دھرم ویر نامی ایک نوجوان کو دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ امکان ہے کہ جمعہ کو اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی سے کولکاتا لایا جائے گا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کرکے لڑکی کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگانا چاہتی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا خیال ہے کہ 26 سالہ انجلی ساو¿ کے بارانگر واقع فلیٹ میں دھرم ویر کی آمد و رفت تھی۔ اسی وجہ سے 10 نومبر کو مبینہ قتل کے بعد ملزم اپنے شناسا علاقے سے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
انجلی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی دھرم ویر سے دوستی تھی۔ دھرم ویر انجلی کو بہن کہہ کر پکارتا تھا۔ انجلی کے والد کے مطابق، دونوں کی ملاقات پب جی گیم کھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھرم ویر دوسرے ریاست کا رہنے والا ہے۔ ان کے بقول، ”اس نے بتایا تھا کہ اس کا گھر لکھنو¿ کے آس پاس کہیں ہے۔انجلی کے والد نے بتایا کہ جو نوجوان ’نک راجپوت‘ نام سے ان کی بیٹی کے ساتھ پب جی کھیلتا تھا، غالباً وہی دھرم ویر ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، پب جی کھیلنے کو لے کر انجلی اور دھرم ویر کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ اسی تنازع کے بعد نوجوان نے مبینہ طور پر انجلی کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ تاہم دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تھا یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔
ابتدا میں اس واقعے کو خودکشی سمجھا جا رہا تھا، لیکن انجلی کی قیمتی اشیا غائب ہونے کے بعد پولیس کو شک ہوا۔ تفتیش کاروں کے ذہن میں یہ سوال بھی اٹھا کہ آخر پب جی کھیلنے کی وجہ سے کوئی خودکشی کیوں کرے گا؟ اس گیم میں بنیادی طور پر فرضی جنگی مقابلے ہوتے ہیں اور براہ راست کسی کو خودکشی کے لیے اکسانے کا معاملہ نہیں ہوتا۔ تاہم گیم کی لت کسی شخص کی ذہنی کیفیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس گیم کو تیار کرنے والی کمپنی کے چین سے تعلقات ہونے کی وجہ سے 2020 میں ہندوستان میں پب جی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم چینی کمپنی سے تعلق ختم کرنے کے بعد 2022 میں یہ گیم نئے نام کے ساتھ ہندوستان میں دوبارہ متعارف ہوئی۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھرم ویر بار بار اپنا موبائل فون آن اور آف کرکے اپنی لوکیشن تبدیل کر رہا تھا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا تھا۔ بالآخر بارانگر تھانے کی پولیس نے دوسرے ریاست کے ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بیرک پور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) کنٹل بنرجی نے کہا، ”گرفتار ملزم کو دہلی سے لایا جا رہا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد مزید تفصیلات بتانا ممکن ہوگا۔“قابل ذکر ہے کہ منگل کی رات بارانگر میں پانچویں منزل پر واقع ایک فلیٹ کا دروازہ توڑ کر پولیس نے انجلی کی لاش برآمد کی تھی۔ پولیس کے ایک ذرائع کے مطابق، لاش بستر پر لیٹی ہوئی حالت میں ملی تھی اور جسم پر چوٹ کے نشانات بھی موجود تھے۔ اس کے بعد موت کی وجہ کو لے کر پراسرار صورتحال پیدا ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تقریباً چار برسوں سے اس فلیٹ میں متوفیہ کے بہنوئی اور بڑی بہن رہتے تھے۔ کاروباری وجوہات کی بنا پر بہنوئی فی الحال ہوگلی ضلع کے شری رام پور میں رہتے ہیں۔ انجلی کبھی کبھار بارانگر کے اس فلیٹ میں آتی تھی۔ ان کا اپنا گھر بارانگر کے قریب ڈنلپ علاقے میں ہے۔ بہنوئی بھی کبھی کبھار فلیٹ کا جائزہ لینے آتے تھے۔
پیر کے روز فلیٹ کے مالک یعنی انجلی کے بہنوئی نے فلیٹ کی چابی ایک پڑوسی کے پاس چھوڑ دی تھی۔ منگل کی دوپہر انجلی اسی پڑوسی سے چابی لے کر فلیٹ میں داخل ہوئی تھی۔منگل کے روز انجلی کی بڑی بہن نے کئی مرتبہ فون کیا، لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کے بعد منگل کی رات ہی پولیس فلیٹ پر پہنچی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر نوجوان لڑکی مردہ حالت میں ملی۔ لاش کو بارانگر اسٹیٹ جنرل اسپتال بھیج دیا گیا۔بعد میں متوفیہ کے ایک کزن نے سنسنی خیز الزام لگایا۔ ان کے مطابق، انجلی کی گردن پر چوٹ کے نشانات تھے اور گردن میں سفید دوپٹے کا پھندا موجود تھا۔ چہرے پر بھی زخم کے نشانات تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ انہیں کس شخص پر شک ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کر دی۔اسی دوران کچھ وقت کے لیے متوفیہ کا موبائل فون آن پایا گیا۔ اہل خانہ نے شکایت کی تھی کہ موبائل فون فلیٹ میں موجود نہیں تھا۔
انجلی کے کزن کے مطابق، ابتدا میں انہوں نے اپنی بہن کے گمشدہ موبائل پر صرف ’ہائی‘ لکھ کر پیغام بھیجا تھا۔ دوسری جانب سے جواب آیا، ”جو کچھ جاننا یا پوچھنا ہے، پوچھو، جواب مل جائے گا۔“کچھ دیر بعد ایک اور پیغام موصول ہوا، جس میں لکھا تھا، ”تم لوگوں کے درمیان ہی ہوں، لیکن تم مجھے پکڑ نہیں پاو¿ گے۔“ اس کے فوراً بعد موبائل فون بند ہوگیا۔اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ جس نوجوان پر انہیں شک ہے، موبائل فون بھی اسی کے پاس ہے۔

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان لڑکی کے قتل کے ملزم نوجوان کی آمد و رفت تھی! گرفتاری کے بعد جمعہ کو دہلی سے لایا جا سکتا ہے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn