Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

راج چکرورتی کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ! فلم کا ہیرو بننے کی کوشش میں نوجوان نے گنوائے دو لاکھ روپے

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

راج چکرورتی کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ! فلم کا ہیرو بننے کی کوشش میں نوجوان نے گنوائے دو لاکھ روپے
راج چکرورتی کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ! فلم کا ہیرو بننے کی کوشش میں نوجوان نے گنوائے دو لاکھ روپے — November 03, 2026
راج چکرورتی کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ! فلم کا ہیرو بننے کی کوشش میں نوجوان نے گنوائے دو لاکھ روپے
فلموں میں ہیرو بننے کی خواہش ایک نوجوان کو سائبر فراڈ کے جال میں لے گئی۔ فلم ڈائریکٹر راج چکرورتی کی آواز کی نقل کرکے سائبر جعلسازوں نے فون کیا اور اداکار بننے کے خواہش مند ایک نوجوان سے رقم ہڑپ لی۔ الزام ہے کہ نوجوان سے دو لاکھ روپے لوٹے گئے۔ یہ رقم سائبر جعلسازوں کے تین مختلف بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس معاملے میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرکے ڈائریکٹر کی جعلی آواز تیار کی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب ایک معروف پروڈکشن کمپنی کے نام سے جعلی فیس بک پیج بنا کر سائبر جعلساز فلموں میں کام دلانے کے نام پر لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ حال ہی میں اس سلسلے میں جنوبی کولکاتا کے بانسدرونی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سائبر جعلسازوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فلموں میں اداکاری کرنے کے خواہش مند ایک نوجوان نے فیس بک دیکھتے ہوئے ایک معروف پروڈکشن کمپنی کے نام سے بنایا گیا پیج دیکھا۔ اس پیج پر بتایا گیا تھا کہ ایک تاریخی کردار کی کہانی پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے۔ نوجوان نے جب رابطہ کیا تو اسے ایک موبائل نمبر دیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ ڈائریکٹر کا نمبر ہے اور وہ ان سے بات کر لے۔
نوجوان نے فون کیا تو دوسری جانب موجود شخص نے خود کو ڈائریکٹر بتایا۔ نوجوان کو اندازہ بھی نہیں ہوا کہ ڈائریکٹر بن کر بات کرنے والا شخص دراصل سائبر جعلساز ہے۔ اس نے نوجوان سے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے 30 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ نوجوان نے اپنے بینک اکاو¿نٹ سے س±مِت کمار نامی شخص کے اکاو¿نٹ میں 30 ہزار روپے منتقل کر دیے۔
اگلے دن اسی جعلی ڈائریکٹر نے نوجوان کو فون کرکے بتایا کہ اس کا پروفائل شوٹ کیا جائے گا۔ اس کے لیے 92 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ پورے معاملے کو قابلِ یقین بنانے کے لیے معروف پروڈکشن کمپنی کے نام سے کئی جعلی دستاویزات واٹس ایپ پر بھیجی گئیں۔ یہاں تک کہ نئی فلم میں اچھا کردار دینے کے نام پر واٹس ایپ کے ذریعے معاہدے کی ایک دستاویز بھی بھیجی گئی۔
نوجوان نے 92 ہزار روپے کی رقم 50 ہزار اور 42 ہزار روپے کی دو قسطوں میں شبھ جیت اور اجیتا نامی دو افراد کے بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کر دی۔ اس کے اگلے ہی دن اسے دوسرے مرحلے کے پروفائل شوٹ کے لیے مزید 85 ہزار روپے بھیجنے کو کہا گیا۔ نوجوان نے یقین کرتے ہوئے یہ رقم بھی شبھ جیت کے اکاو¿نٹ میں منتقل کر دی۔
اس کے باوجود جب مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تو نوجوان کو شک ہوا۔ اس نے اپنے جاننے والوں سے بات کی تو اسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ ایک بڑے سائبر فراڈ گروہ نے دھوکہ کیا ہے۔ اس گروہ کے ارکان ہی ڈائریکٹر کی آواز کی نقل کرکے فون پر بات کر رہے تھے۔
نوجوان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک اکاو¿نٹس اور موبائل فون کی تفصیلات کی مدد سے سائبر جعلسازوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راج چکرورتی کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ! فلم کا ہیرو بننے کی کوشش میں نوجوان نے گنوائے دو لاکھ روپے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn