Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

Admin
By Admin
Oct 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی
بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی — October 19, 2026
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر بنیامن نیتن یاہو کی ’مکمل حمایت‘ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’آخری بار جب آپ نے معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا تھا۔ کیا آپ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ ضرور آزمائیں، لیکن محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ نامکمل کام باقی ہیں۔‘

عراقچی کا یہ بیان ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جن میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو امریکہ اور اسرائیل مل کر ’معاملہ ختم کر دیں گے۔‘

اتوار کی شب سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عراقچی نے مزید لکھا: ’نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، خواہ اس جنگ کے اسرائیل پر جو بھی نتائج مرتب ہوں، چہ جائیکہ امریکہ کے صدر پر۔"

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات تقریباً ایک ہفتے بعد، 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر بنیامن نیتن یاہو کی ’مکمل حمایت‘ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn