Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کولکاتا کے ملاح کا قتل! مزید تین پاکستانی اور میانمار کا ایک شہری بھی ہلاک، کیا لاش ملک واپس لائی جائے گی؟

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کولکاتا کے ملاح کا قتل! مزید تین پاکستانی اور میانمار کا ایک شہری بھی ہلاک، کیا لاش ملک واپس لائی جائے گی؟
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کولکاتا کے ملاح کا قتل! مزید تین پاکستانی اور میانمار کا ایک شہری بھی ہلاک، کیا لاش ملک واپس لائی جائے گی؟ — October 02, 2026
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کولکاتا کے ملاح کا قتل! مزید تین پاکستانی اور میانمار کا ایک شہری بھی ہلاک، کیا لاش ملک واپس لائی جائے گی؟
صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر قبضہ کرکے قزاقوں کے ایک گروہ نے پانچ ملاحوں کو قتل کر دیا۔ منگل کو پنٹ لینڈ (صومالیہ کا ایک نیم خودمختار علاقہ) کی وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ کولکاتا کے رہنے والے تھے۔ ان کا نام محمد تنویر الزمان تھا۔ گزشتہ دس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کسی ملاح کی موت ہوئی ہے۔
صومالیہ کے علاقے میں قزاقوں کے دوبارہ سرگرم ہونے کی بنیادی وجہ ایران۔اسرائیل جنگ کو بتایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2008 سے 2014 تک قزاقوں کی سرگرمیوں کے باعث صومالیہ کے ساحلی علاقوں میں بحری جہازوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی۔ تاہم صومالی حکومت کی کوششوں سے قزاقوں پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ رواں سال وہ دوبارہ سرگرم ہو گئے۔ 21 اپریل کو قزاقوں کے ایک گروہ نے پلاو¿ (مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک آزاد جزیرہ ملک) کے پرچم والے پیٹرولیم ٹینکر ایم ٹی آنر 25 کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس جہاز پر تنویر سمیت 17 افراد سوار تھے۔ جہاز کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 18,500 بیرل تیل پہنچانا تھا۔ راستے میں ہی قزاقوں نے حملہ کر دیا۔
پنٹ لینڈ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو اچانک کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے جہاز کو قزاقوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ تاہم اس سے قبل قزاقوں نے تین پاکستانی، ایک ہندوستانی اور میانمار کے ایک شہری کو قتل کر دیا۔ مزید تین پاکستانی اور ایک ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
مال بردار جہازوں پر کام کرنے والے ملاحوں کی نمائندگی فارورڈ سیمنز یونین آف انڈیا (ایف ایس یو آئی) کرتی ہے۔ تنظیم کے ترجمان منوج یادو نے بتایا کہ بدھ کو تنویر کی لاش کی تصویر ان کے اہل خانہ کو دکھائی گئی۔ایف ایس یو آئی کے عہدیداروں کے ساتھ مقتول کی والدہ کی گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں وہ زار زار رو رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں، ”براہِ کرم اسے ملک واپس لانے کا انتظام کریں۔ گزشتہ پانچ ماہ ہم نے کس قدر تشویش میں گزارے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ لیکن موت کی خبر سن کر میں بالکل ٹوٹ گئی ہوں۔

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں کولکاتا کے ملاح کا قتل! مزید تین پاکستانی اور میانمار کا ایک شہری بھی ہلاک، کیا لاش ملک واپس لائی جائے گی؟...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn