Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ابھی کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی نہیں کرنا ہوگا، ’فائر بریگیڈ خامیوں کی جانچ کرے گی‘، ہائی کورٹ

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ابھی کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی نہیں کرنا ہوگا، ’فائر بریگیڈ خامیوں کی جانچ کرے گی‘، ہائی کورٹ
ابھی کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی نہیں کرنا ہوگا، ’فائر بریگیڈ خامیوں کی جانچ کرے گی‘، ہائی کورٹ — September 16, 2026
ابھی کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی نہیں کرنا ہوگا، ’فائر بریگیڈ خامیوں کی جانچ کرے گی‘، ہائی کورٹ
کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی کرنے کے لیے فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری نوٹس کو کلکتہ ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔ جسٹس کرشنا راو¿ نے ہدایت دی کہ گزشتہ 3 ستمبر کو ترنمول کانگریس نے جو جواب دیا تھا، فائر بریگیڈ کو نئے سرے سے اس جواب کا جائزہ لینا ہوگا۔ اس کے بعد دوبارہ مذکورہ جگہ کا معائنہ کرنا ہوگا۔ اگر کیمک اسٹریٹ میں فائر سیفٹی کے حوالے سے کوئی خامی پائی جاتی ہے تو ترنمول کانگریس کو دوبارہ نوٹس دینا ہوگا۔
گزشتہ 11 ستمبر کو عدالت نے کیمک اسٹریٹ میں ترنمول کانگریس کا پارٹی دفتر خالی کرنے کے لیے فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے دیے گئے نوٹس پر روک لگا دی تھی۔ جسٹس کرشنا راو¿ نے فائر بریگیڈ حکام کو 4 ستمبر کو دیے گئے خط پر عمل درآمد کرنے سے روکنے کی ہدایت دی تھی۔ جمعہ کو ترنمول کانگریس کی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ 16 ستمبر کو اس معاملے کی سماعت کے دوران فائر بریگیڈ کا نوٹس خارج کر دیا گیا۔
بدھ کی سماعت میں جسٹس کرشنا راو¿ کی بنچ نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو کالی گھاٹ ترنمول کانگریس کو دوبارہ نوٹس دینا ہوگا۔ نوٹس میں یہ بھی بتانا ہوگا کہ فائر بریگیڈ محکمہ دوبارہ کب دفتر کا معائنہ کرنے جائے گا۔ تاریخ اور دن کا ذکر کرتے ہوئے فائر بریگیڈ اہلکاروں کو کیمک اسٹریٹ کے ترنمول کانگریس دفتر کا معائنہ کرنا ہوگا۔ دفتر میں آگ بجھانے کی حفاظت کے حوالے سے کیا کیا خامیاں ہیں اور انہیں دور کرنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں، یہ بھی فائر بریگیڈ کو کالی گھاٹ ترنمول کانگریس کو بتانا ہوگا۔ ان ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کرنا ترنمول کانگریس کے کالی گھاٹ دھڑے کی ذمہ داری ہوگی۔ اگر ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو فائر بریگیڈ ترنمول کانگریس کے خلاف دوبارہ قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔

ابھی کیمک اسٹریٹ کا دفتر خالی نہیں کرنا ہوگا، ’فائر بریگیڈ خامیوں کی جانچ کرے گی‘، ہائی کورٹ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn