Sports

آرسنل نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

آرسنل نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

میڈرڈ، 17 اپریل: آرسنل ایف سی نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے ریال میڈرڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ آرسنل کی جانب سے پہلا گول بکائیو ساکا نے 65ویں منٹ میں کیا۔ دوسرا گول گیبریل مارٹینیلی نے انجری ٹائم میں کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آرسنل نے 16 سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس سے قبل آرسنل 2009 کے چیمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ آرسنل نے گزشتہ ہفتے لندن میں اپنے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی اور ریال میڈرڈ کو مجموعی طور پر 5-1 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ریال میڈرڈ کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ سیمی فائنل میں آرسنل کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل بارسلونا اور انٹر میلان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments