رات کی تاریکی میں اچانک بنگلہ دیش واپس جانے کی کوششکرتے وقت گرفتار
کولکاتا میں کچھ دن گزارنے کے بعد رات کی تاریکی میں خاردار تار عبور کرکے بنگلہ دیش واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سرحد پر بی ایس ایف نے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایک بھارتی نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار بھارتی نوجوان بھاری رقم کے عوض مذکورہ بنگلہ دیشی نوجوان کو بنگلہ دیش واپس پہنچانے میں مدد کر رہا تھا۔ سنسنی خیز واقعہ تیھٹہ تھانے کے تحت سرحد سے متصل نافرچندرپور گاو¿ں میں پیش آیا۔
تاہم تیھٹہ تھانے کی پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ گرفتار بنگلہ دیشی نوجوان کولکاتا کیوں اور کس مقصد سے آیا تھا۔ اس سے بار بار پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارتی نوجوان کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام بابول حسین ہالادر ہے۔ اس کا گھر بنگلہ دیش کے کھلنا کے بھاگرتھ سمرن کھولا گاو¿ں میں ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس افسران کو معلوم ہوا کہ بابول چند روز قبل ایک دلال کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا۔ کولکاتا میں کچھ دن گزارنے کے بعد اس نے دوبارہ بنگلہ دیش واپس جانے کا منصوبہ بنایا۔ اس کام کے لیے بابول نے تیھٹہ کے ایک مقامی دلال کو بھاری رقم بھی دی تھی۔
طے شدہ منصوبے کے مطابق بدھ کی دیر رات نافرچندرپور علاقے کی سرحد سے خاردار تار عبور کرا کے اسے بنگلہ دیش بھیجنے کا انتظام مذکورہ دلال کر رہا تھا۔ اسی دوران سرحد پر گشت کر رہے بی ایس ایف جوانوں نے سرحدی علاقے میں دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا اور انہیں روک لیا۔
جوانوں کی بار بار پوچھ گچھ کے دوران اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ سرحد پار کرنے کی غیر قانونی کوشش کا اعتراف کرنے کے بعد بی ایس ایف نے دونوں کو حراست میں لے کر تیھٹہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس واقعے کے پیچھے کسی بڑے بین الاقوامی اسمگلنگ یا دراندازی کے نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ہے یا نہیں، اور گرفتار بنگلہ دیشی نوجوان ماضی میں کس طرح بھارتی سرحد میں داخل ہوا تھا، ان تمام پہلوو¿ں کی جانچ کے لیے تیھٹہ تھانے کی پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی این آئی اے نے بنگال کی سرزمین پر بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش یعنی جے ایم بی کی ذیلی تنظیم ’امام محمود کی قافلہ‘ کی ایک بڑی سازش کا سراغ لگایا تھا۔ اس معاملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے بردوان، ڈائمنڈ ہاربر سمیت ریاست کے کئی مقامات سے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
صرف یہی نہیں، ’قافلہ‘ کے روابط کا سراغ لگانے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ایسے ماحول میں سرحد پر گرفتار کیا گیا مذکورہ بنگلہ دیشی نوجوان کولکاتا میں کچھ دن گزارنے کے بعد دوبارہ بنگلہ دیش کیوں واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس اس پہلو کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
رات کی تاریکی میں اچانک بنگلہ دیش واپس جانے کی کوششکرتے وقت گرفتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments