فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان سنسنی خیز میچ کے بعد ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کی کارکردگی سوالات کی زد میں آ گئی ہے۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے متنازع فیصلوں پر فیفا میں باضابطہ احتجاج جمع کروا دیا ہے۔ میچ میں مصر نے 2-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔ مصر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک گول وی اے آر جائزے کے بعد مسترد کیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے فیصلہ کن گول سے قبل پنالٹی کی اپیل کو نظر انداز کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصری فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور ان کی آفیشل ٹیم کے خلاف فیفا میں شکایت درج کروائی ہے۔ مصر نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور مذکورہ آفیشلز کو ٹورنامنٹ کے باقی میچز سے ہٹا دیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے ریفری کے شعبے کے حکام اب ریفری لیٹیکسیئر کی کارکردگی، میچ رپورٹس اور متنازع ویڈیو مناظر کا جائزہ لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ورلڈ کپ میں مزید فرائض انجام دیں گے یا نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن ملک یا فٹبال ایسوسی ایشن کو ریفری کی تقرری پر ویٹو کا اختیار حاصل نہیں کیونکہ یہ اختیار صرف فیفا ریفریز کمیٹی کے پاس ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ورلڈ کپ کے دوران ریفریز کے خلاف شکایات سامنے آتی رہی ہیں، لیکن کسی ٹیم کے احتجاج کی بنیاد پر کسی ریفری کو باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا