Sports

ارجنٹینا کیخلاف میچ کے بعد مصری کوچ کے ورلڈ کپ کے منتظمین پر سنگین الزامات

ارجنٹینا کیخلاف میچ کے بعد مصری کوچ کے ورلڈ کپ کے منتظمین پر سنگین الزامات

مصر کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ارجنٹینا کے خلاف سنسنی خیز میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے منتظمین پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے علاوہ، مصری کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی متنازع فیصلوں پر ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مصری کوچ حسام حسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا ہے کہ نتائج کچھ بھی ہوں، میں وہی کہوں گا جو میرے دل میں ہے۔ انہوں نے منتطمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے نتائج منصفانہ نہیں ہیں، شاید دفاعی چیمپئن اور لیونل میسی کو ورلڈ کپ کی دوڑ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریفری کا رویہ غیر منصفانہ تھا، اس نے پوری قوم کی محنت ضائع کر دی، میچ کے آغاز سے ہی وہ ہمارے خلاف تھا، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا، ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔ اس کے علاوہ میچ کے دوران 2 بار ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو گرایا لیکن ریفری نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے اس رویے پر فاؤل اور مصر کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ نہیں دیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments