Activities

"اردو مسلمانوں کی نہیں پورے ہندستان کی زبان ہے"

"اردو مسلمانوں کی نہیں پورے ہندستان کی زبان ہے"

سہ روزہ جشن اردو بموقعہ عالمی یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کے اس دوسرے دن کے پروگرام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عزت مآب جناب ڈاکٹر پروفیسر ایس۔ پی ۔ شاہی صاحب کی موجودگی نے پروگرام کی رونق اضافہ کردیا۔ واضح ہو کہ وائس چانسلر صاحب کے ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور پروکٹر صاحبان کی موجودگی بھی قابل اہم تھی۔ وائس چانسلر صاحب نے اپنے خطبہ کےدوران اردو زبان کو ملک گیر زبان قرار دیا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اردو محض مسلمانوں کی نہیں پورے ہندوستان کی زبان ہے۔ ہمیں اردو سے محبت ہے اور اردو، ہندی دونوں زبانیں ایک دوسرے کے بغیر ادھوری ہیں۔ سر نے دوران گفتگو عرض کیا کہ اردو کے پروگرام اسی طرح مسلسل منعقد کئے جائیں اور کسی بھی طرح کا تعاون کے لئے وہ ہمیشہ موجود ہیں۔ دوسرے روز کے اس پروگرام میں پے در پے دو نشستیں منعقد ہوئیں۔ پہلی نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ سنسکرت کی استاد ڈاکٹر ایکتا ورما اور ڈاکٹر ممتا مہرا کو مدعو کیا گیا۔ اس پہلی نشست میں طلباء کی جانب سے عالمی یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کی مناسبت سے پوسٹر کی نمائش کی گئی۔ شعبہ کے طلبہ و طالبات نے اس مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کی بہتر کار کردگی کے لئے ادیفہ پروین، تسمیہ کمال، آصفہ فردوس کو بالترتیب اول، دوم ،سوم کے انعامات سے نوازہ گیا۔ پروگرام کی دوسری نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے غالب کالج گیا کے ڈاکٹر احسان اللہ دانش کو مدعو کیا گیا ۔ اس دوسری نشست میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں شعبہ کے بیس طالب علموں نے حصہ لیا اور اردو اور تعلیم کی اہمیت و افادیت اور اس کے اغراض و مقاصد پر اپنی اپنی تقریر پیش کی۔ اس مقابلہ میں اول ،دوم ، سوم کا مقام بالترتیب کنیز فاطمہ ، تسمیہ کمال اور مہہ جبیں نے حاصل کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمان خصوصی نے اپنا اپنا اظہار خیال کیا اور اردو زبان و ادب سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ۔ اور زبان کی شیرینی اور اس کی ہر دل عزیزی کو زیر بحث لایا۔ آخر میں صدر شعبہ اردو جناب ڈاکٹر ابواللیث شمسی صاحب نے اپنے مہمانان خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments