Sports

ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی؟

ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی؟

بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے افواہوں کو چنگاری دی ہے، افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب اس میں پانڈیا اور ماہیکا شرما کے معمر خاتون ساتھ موجود ہیں۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے جب بغور دیکھا تو انہیں ماہیکا شرما کی مانگ میں سندور لگا نظر آیا۔ دوسری جانب معمر خاتون دونوں کے ہاتھ تھامے ہوئے تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید دونوں کی یہ تصویر ان کی شادی کی نجی تقریب کے بعد لی گئی ہے۔ تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق یا کوئی تردید نہیں کی گئی ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے سابقہ سربین نژاد اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ آسام سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ مہیکا شرما پانڈیا سے سات برس چھوٹی ہیں اور بھارتی فیشن سرکٹ میں ایک معروف چہرہ ہیں۔ وہ نہ صرف بڑے میگزینز کے سرورق کی زینت بنتی ہیں بلکہ انڈین فیشن ایوارڈز میں ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments