Entertainment

ارباز خان بچے کی آمد کے منتظر، شورا ممبئی کے اسپتال میں داخل

ارباز خان بچے کی آمد کے منتظر، شورا ممبئی کے اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بننے والے ہیں، اداکار کی اہلیہ ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔ ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ سلمان خان کے بھائی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ میڈیا کے مطابق ارباز خان کی اہلیہ شورا خان کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے ممبئی کے علاقے کھار میں واقع پی ڈی ہندوجا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ جوڑا اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسپتال پہنچا ہے۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ شورا کے ساتھ موجود تھے، ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال پہنچنے سے چند روز قبل ہی جوڑے نے ایک مختصر بے بی شاور کی تقریب بھی منائی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments