National

’آر ایس ایس کے لیے سکہ ہی جاری کرنا تھا تو 60 روپے کا کرتے، جتنی پنشن ساورکر کو برطانوی حکومت سے ملتی تھی‘

’آر ایس ایس کے لیے سکہ ہی جاری کرنا تھا تو 60 روپے کا کرتے، جتنی پنشن ساورکر کو برطانوی حکومت سے ملتی تھی‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اکتوبر کو ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کو وقف کرتے ہوئے 100 روپے کا ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ اس معاملے میں کانگریس نے آج انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آر ایس ایس کے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آر ایس ایس کے لیے سکہ ہی جاری کرنا تھا تو 60 روپے کا کرتے، جتنی پنشن ساورکر کو برطانوی حکومت سے ملتی تھی۔ ڈاک ٹکٹ ہی جاری کرنی تھی تو برطانوی پوسٹ کی کرتے جس کے ذریعہ معافی نامہ بھیجتے تھے۔‘‘ یہ ویڈیو پیغام پون کھیڑا نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک ہمیشہ سے گاندھی کا تھا اور پوری دنیا میں انہی کے نام سے پہچانا جاتا رہے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’چاہے جتنا بھی اسٹامپ چھاپ لو، سکہ جاری کر لو اور آر ایس ایس کو اسکولی نصاب میں گھسا دو... یہ ملک گاندھی کا تھا، گاندھی کا ہے اور گاندھی کا رہے گا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’اقتدار سے باہر ہوتے ہی آپ کو اور آپ کے نظریات کو تاریخ دودھ سے مکھی کی طرح نکال پھینکے گا۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments