National

"اپنے ہی لوگوں پر کون گولی چلاتا ہے؟" سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد اُن کی اہلیہ کے سوال

"اپنے ہی لوگوں پر کون گولی چلاتا ہے؟" سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد اُن کی اہلیہ کے سوال

لیہہ: موسمیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو نے لیہہ میں حالیہ بدامنی کے سلسلے میں اپنے شوہر کے خلاف الزامات عائد کیے جانے کے بعد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک من گھڑت کہانی چھٹے شیڈول سے بچنے اور کسی کو بلی کا بکرا بنانے کے لیے گھڑئی گئی تھی۔ انگمو نے اے این آئی کو بتایا، "ہم ڈی جی پی کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نہ صرف میں بلکہ لداخ میں ہر کوئی ان الزامات کی مذمت کرتا ہے۔" ان واقعات کو "انتہائی بدقسمتی" قرار دیتے ہوئے انہوں نے سیکورٹی فورسز کے کردار پر سوال اٹھایا۔ "ہم پوچھتے ہیں: سی آر پی ایف کو گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ کون اپنے ہی لوگوں پر، اپنے ہی شہریوں پر گولی چلاتا ہے؟ خاص طور پر ایسے علاقے میں جہاں کبھی کوئی پرتشدد احتجاج نہیں ہوا۔" اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ اُن کے شوہر نے کسی بدامنی کو ہوا دی تھی، گیتانجلی جے انگمو نے اصرار کیا کہ وانگچک کہیں اور پرامن احتجاج میں شامل تھے۔ انھوں نے کہا، "سونم وانگچک کیا بھڑکایا ہوگا؟ انہیں اس سب کا علم نہیں تھا۔ وہ کہیں اور بھوک ہڑتال پر تھے۔" سونم وانگچک کی اہلیہ نے پولیس پر ایک ایجنڈے کے تحت کام کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انھوں نے کہا کہ، "ڈی جی پی جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس کا ایک ایجنڈا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ چھٹے شیڈول کو کسی بھی حالت میں نافذ کیا جائے اور وہ کسی کو بلی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔" انگمو نے کہا کہ نوجوانوں کے احتجاج کے بہانے لگایا گیا کرفیو قابل مذمت ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ پرامن تھا۔ یہ سی آر پی ایف کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال تھا جس نے احتجاج کو پرامن ہونے سے روک دیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments