National

اورنگ آباد: گھریلو جھگڑے میں خاتون نے اپنی تین معصوم بچیوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا

اورنگ آباد: گھریلو جھگڑے میں خاتون نے اپنی تین معصوم بچیوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا

اورنگ آباد، 14 مئی : بہار میں اورنگ آباد ضلع کے بندیا تھانہ علاقے میں بدھ کو ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے میں اپنے چار بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں تین بچیوںکی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جھکٹیا گاوں میں روی بند اور اس کی بیوی سونی دیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد سونی دیوی نے اپنے چار بچوں کو زہر دے دیا۔ اس کے بعد سونی دیوی نے زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاﺅں والے سبھی کو علاج کے لیے رفیع گنج اسپتال لے گئے ، جہاں ڈاکٹر نے تینوں بچیوں کو مردہ قرار دے دیا اور سونی دیوی اور اس کے ایک بیٹے کو علاج کے لیے صدر اسپتال اورنگ آباد ریفر کردیا۔ مہلوکین کی شناخت سرمنی کماری، شیوانی کماری اور رادھیکا کماری کے طور پر ہوئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال اورنگ آباد بھیجی جارہی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments