National

اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل

اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل

نئی دہلی، 02 دسمبر : مشہور ماہر تعلیم اودھ اوجھا نے پیر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور سینئر لیڈر منیش سسودیا کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ مسٹر کیجریوال نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں اودھ اوجھا کو ٹوپی اور پٹکا پہنا کر پارٹی کی رکنیت دی۔ اس دوران مسٹر کیجریوال نے کہاکہ "اودھ اوجھا کا تجربہ اور نقطہ نظر ہماری تعلیمی پالیسی کو ایک نئی سمت دے گا۔ ہم بابا صاحب کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اودھ اوجھا تعلیم اور روزگار کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، جس سے دہلی اور ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اودھ اوجھا اس ملک کا ایک جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے لاکھوں نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم دی، انہیں روزگار کے لیے تیار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم کسی کو پارٹی میں شامل کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس کے آنے سے عام آدمی پارٹی مضبوط ہوگی لیکن ان کے آنے سے ملک میں تعلیم مضبوط ہوگی۔ عام آدمی پارٹی تعلیم کے میدان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے اور اس کے ذریعے جب وہ تعلیم میں کام کریں گے تو ملک کی تعلیم کو تقویت ملے گی۔ اے اے پی لیڈر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انسداد بدعنوانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے والے تمام اچھے لوگوں کو سیاست میں لایا جائے تاکہ وہ سیاست میں آکر زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال سکیں۔ اب جبکہ اودھ اوجھا سیاست میں آئے ہیں، وہ خاص طور پر تعلیم اور روزگار کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، جس سے دہلی اور ملک کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ مسٹر سیسودیا نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ملک کے معروف اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ذاتی طور پر میں اودھ اوجھا کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اودھ اوجھا نے نہ صرف کروڑوں نوجوانوں کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے کام سے ان کی زندگیوں کو بھی بدل دیا ہے۔ اس موقع پر مسٹر اوجھا نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جو خاندان، سماج اور قوم کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم شیرنی کا دودھ ہے، جو پیے گا وہ دھاڑے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments