National

انشورنس پر جی ایس ٹی کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج

انشورنس پر جی ایس ٹی کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج

نئی دہلی، 6 اگست : کانگریس اور انڈیا اتحاد کی دیگر جماعتوں نے صحت اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی لگانے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور جی ایس ٹی کوحکومت کی من مانی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا انڈیا الائنس کے لیڈر پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے عین قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر گیٹ پر جمع ہوئے اور بیمہ پر جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگانے لگے اور جی ایس ٹی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا، "مودی حکومت نے اپنے 'ریکوری بجٹ' میں ہیلتھ اور لائف انشورنس خدمات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے عوام کو ان پر دستیاب سہولیات کے لیے زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ مودی حکومت کی اس وصولی کے خلاف انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں مظاہرہ کیا۔" لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، شیوسینا کے ادھو دھڑے کے سنجے راوت، ترنمول کانگریس کے سدیپتا وندیوپادھیائے، ڈی ایم کے کے ایم کے بالو سمیت کئی لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments