Entertainment

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کیارا ایڈوانی پر دیپیکا کی نقل کا الزام

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کیارا ایڈوانی پر دیپیکا کی نقل کا الزام

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی پر دیپیکا پڈوکون کی نقل کا الزام لگ گیا، انٹرنیٹ صارفین نے انھیں دیپیکا اور عالیہ بھٹ کا انضمام قرار دیا۔ گزشتہ شب کیارا ایڈونی سرخ اسٹائلش لباس زیب تن کیے ممبئی میں ایک لگژری بیوٹی برانڈ کے فلیگ شپ اسٹور کی لانچنگ میں شریک تھیں، جہاں انکے ساتھ کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان بھی موجود تھیں۔ لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انھوں نے نیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب دیپیکا کی نقل کرنے کے حوالے سے مبذول کروائی۔ گو کہ وہ اس موقع پر کافی اچھی نظر آرہی تھیں۔ تاہم متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ وہ بالکل دیپیکا جیسی لگ رہی ہیں، جبکہ کچھ نے ان پر کالکی 2898 AD کی اسٹار کی نقل کرنے کا الزام لگایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی کیارا کی رومانوی ڈرامہ فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کو فلم بینوں نے ان کی جاندار پرفارمنس اور کارتھک آریان کے ساتھ ان کی ملتی جلتی کیمسٹری کی وجہ سے کافی پسند کیا، جبکہ اس وقت بھی ان کے پاس تین اچھے پروجیکٹس موجود ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments