انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل (29 ستمبر) کو انل امبانی گروپ کی کمپنی ریلائنس انفراسٹرکچر کے خلاف چل رہی ’فیما‘ تحقیقات کے تحت مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں چھاپے مارے۔ ایجنسی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ممبئی اور اندور کے مہو میں کم از کم 6 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ماری غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم بھیجنے کے الزمات پر ریلائنس انفراسٹرکچر کے خلاف چل رہی فارن ایکسچنج مینجمنٹ ایکٹ (ایف ای ایم اے) کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ واضح ہو کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی پہلے سے ہی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے مجرمانہ التزام کے تحت انل امبانی کی کئی گروپ کمپنیوں جن میں ریلائنس انفراسٹرکچر (آر انفرا) بھی شامل ہے، کے ذریعہ مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور 17 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے کلیکٹو لون ’ڈائیورژن‘ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ’پی ایم ایم ایل اے‘ کے تحت ایجنسی کی یہ کارروائی سیبی کی ایک رپورٹ کے بعد کی گئی ہے، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا آر انفرا نے سی ایل ای نام کی ایک کمپنی کے ذریعہ ریلائنس گروپ کی کمپنیوں میں انٹر کارپوریٹ ڈپازٹ (آئی سی ڈی) کی شکل میں غیرقانونی رقم ’ڈائیورٹ‘ کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ آر انفرا نے شیئر ہولڈرز اور آڈٹ پینل کی منظوری سے بچنے کے لیے سی ایل ای کو اپنی متعلقہ پارٹی کے طور پر ظاہر نہیں کیا تھا۔
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر