میامی (12 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ناروے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں ناروے کو 1-2 سے ہرا دیا، اور اس طرح وہ تاریخ میں چوتھی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، کھیل کے مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا، میچ کا فیصلہ فاضل وقت میں ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیلنگھم نے کیے، ناروے کا واحد گول اینڈریس شائلڈراپ نے اسکور کیا۔ واضح رہے کہ جیوڈ بیلنگھم نے اضافی وقت میں فیصلہ کن اور فاتحانہ گول کر کے انگلینڈ کو ناروے کے خلاف سنسنی خیز کامیابی دلائی، اور اس سے قبل ناروے کا دوسرا گول وی اے آر نے ایرلنگ ہالینڈ کے فاؤل کے باعث مسترد کر دیا تھا۔ میچ میں ناروے کو ابتدائی برتری اینڈریاس شیلڈروپ نے دلائی، تاہم جیوڈ بیلنگھم نے شان دار انداز میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ البتہ انگلینڈ خوش قسمت رہا کیوں کہ گول کی تیاری کے دوران گیند اسٹیڈیم میں نصب اسکائی کیم سے ٹکرا گئی تھی، تاہم گول برقرار رکھا گیا۔ انگلینڈ کو میچ کے دوران کئی مواقع پر قسمت کا ساتھ ملا اور اب وہ سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔ انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ وہ 1966 کے بعد پہلی مرتبہ مردوں کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائے۔ آج کے مقابلوں کے اختتام کے بعد 2026 ورلڈ کپ میں صرف 4 میچ باقی رہ جائیں گے، جن میں دونوں سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل شامل ہیں۔ انگلینڈ ان چار میں سے 2 میچز کھیلے گا، جب کہ فرانس اور اسپین بھی دو مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان تین ٹیموں کے ساتھ چوتھی سیمی فائنلسٹ ارجنٹینا ہوگی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا