Sports

انگلینڈ نے کی تاریخ رقم، ٹی-20 میں عبور کیا 300 رنوں کا اسکور، ہندستان کا ریکارڈ ٹوٹا

انگلینڈ نے کی تاریخ رقم، ٹی-20 میں عبور کیا 300 رنوں کا اسکور، ہندستان کا ریکارڈ ٹوٹا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے مقابلے میں انگریز ٹیم نے 20 اوور میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر 304 رن بنا دیئے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک نے دوسرے ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بین الاقوامی ٹی-20 مقابلے میں 300 رنوں کا جادوئی ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس سے پہلے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ ہندستان کے نام تھا جس نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف 297 رنوں کا عظیم اسکور بنایا تھا۔ انگلینڈ کی دھماکہ خیز اننگز کے ہیرو رہے فل سالٹ اور جوس بٹلر۔ دونوں نے سلامی بلے باز کے طور پر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کی کمر توڑ دی۔ بٹلر نے صرف 30 گیندوں میں 83 رن بنائے جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ وہیں فل سالٹ نے تو انتہا ہی کر دی۔ انہوں نے صرف 60 گیندوں میں بغیر آؤٹ ہوئے 141 رن بنا دیئے، جس میں 15 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ سلامی بلے بازوں بٹلر اور سالٹ کی دھماکہ خیز اننگز کے علاوہ جیکب بیتھل نے 14 گیندوں پر 26 اور کپتان ہیری بروک نے صرف 21 گیندوں پر تابڑ توڑ 41 رن بنائے۔ انگلینڈ کا دوسرا وکٹ 221 رنوں پر گرا لیکن اس کے بعد بھی رن بنانے کی رفتار کم نہیں ہوئی اور آخر تک سالٹ اور بروک نے ٹیم کو ریکارڈ توڑ 304 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ 305 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات بے حد خراب رہی۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے مسلسل وکٹ نکالتے ہوئے مخالف ٹیم کو 16.1 اوور میں 158 رنوں پر ہی سمیٹ دیا۔ جنوبی افریقی کپتان مارکرم نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 41 رن بنائے جبکہ بیورم فورٹن نے 32 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ڈؑونووان فریرا اور ٹرسٹن اسٹبس نے 23-23 رنوں کا تعاون دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے آرچر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے 3 وکٹ لیے جبکہ سیم کرن، ڈاسن اور ول جیکس نے بھی اچھی گیندبازی کرتے ہوئے 2-2 وکٹ چٹکائے۔ 146 رنوں کی شاندار جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز میں 1-1 سے برابری کر لی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments