Sports

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے جیت لی ہے۔ روز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے 258 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی، پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ایشان کشن کے 35 گیندوں پر 56 رنز رائیگاں گئے جبکہ تلک ورما کی 25 گیندوں پر 53 رنز اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔ بھارت نے ویبھو سوریا ونشی کی جگہ سنجو سیمن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا، سنجو سیمسن 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید نے دو، لیام ڈاؤسن، جوش ٹونگے اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 257 رنز بنائے تھے جوز بٹلر اور کپتان ہیری بروک نے 233 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، بٹلر نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک 95 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے ایک اوور میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرشنا نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments