انگلینڈ نے ہندستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ انگلش ٹیم نےصفر کے مقابلے تین میچوں کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی۔ یہ انگلینڈ کی ہندوستان کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت تھی۔ ٹیم انڈیا کا دیرینہ دبدبہ ختم ہو گیا۔ ہندستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان انگلینڈ نے 13.5 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ انگلینڈ کے لیے یہ جیت یک طرفہ تھی۔ تعاقب کے دوران کسی بھی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ میچ ان کی پہنچ سے باہر ہے۔ کپتان ہیری بروک نے سب سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ اس دوران فل سالٹ نے ان کا ساتھ دیا، 42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 59ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 68 گیندوں میں 146رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی، جس نے ٹیم کو آسانی سے لائن کے پار پہنچا دیا۔ ADVERTISEMENT انگلینڈ نے اپنی پہلی وکٹ 13 کے سکور پر جوس بٹلر کی صورت میں گنوائی، جنہیں صرف 8 رنز پر ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کپتان کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔ آئیر نے ٹیم کے لیے سب سے بڑی اننگز کھیلی، انہوں نے 49 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔ آئیر کے علاوہ ویبھو سوریاونشی نے 15 رن، ابھیشیک شرما نے 16 رن، ایشان کشن نے 4 رن، شیوم دوبے نے 22 رن، تلک ورما نے 11 رن، واشنگٹن سندر نے 5 رن، اور اکشر پٹیل نے 1 رن بنایا۔ اس دوران انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹونگ نے سب سے زیادہ 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا