انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گی۔ سیریز کی ٹرافی انگلینڈ کے گراہم تھارپ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے نام سے منسوب کی گئی ہے اور اس ٹرافی کو دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ دونوں پلیئرز کی فیملی نے ٹرافی بنانے کے لیے بیٹ کا عطیہ دیا تھا۔ اس ٹرافی میں تھارپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اور مارٹن کرو کے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹ استعمال ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی اپنے عہد کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوا کرتے تھے۔ گراہم تھارپ اس سال جبکہ مارٹن کرو 2016ء میں انتقال کر گئے تھے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی