International

امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات آج

امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات آج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین امن معاہدہ کرلیں گے، پیوٹن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدر پیوٹن، صدر زیلنسکی اور کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امن بہت اہم ہوتا ہے پاکستان اور بھارت کی طرف دیکھیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 6 یا 7 طیارے گرے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک جوہری تنازع کی طرف جانے کے لیے تیار تھے، اس لڑائی میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، ہم نے بہت اچھے طریقے سے یہ تنازع حل کرایا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments