امریکی میگزین نے سال 2024 کے پرکشش مرد کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے معروف میگرین 'People magazine’ نے امریکی اداکار جان کراسنسکی کو 2024 کا پرکشش مرد قرار دیا ہے۔ امریکی میگزین کی جانب سے اس سال کے پرکشش مرد کے ٹائٹل کا اعلان گزشتہ رات دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ کے دوران کیا گیا۔ 45 سالہ جان کراسنسکی 'People magazine’ کی جانب سے 2024 کے پرکشش مرد کا اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ تھوڑے حیران بھی ہوئے۔ جان کراسنسکی اداکاری کرنے کے ساتھ ہدایتکار بھی ہیں۔انہوں نے برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ سے شادی کی اور جوڑے کے 2 بچے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی اداکار پیٹرک ڈیمپسی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ بریڈ پِٹ اور مائیکل جارڈن بھی دنیا کے پرکشش مرد قرار دیے جاچکے ہیں۔
Source: Social Media
سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی