واشنگٹن: امریکا میں صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہرے ہورہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاج ہورہا ہے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین بڑی جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ نیویارک، فلوریڈا سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے، 50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظاروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔
Source: social media
انڈین جہازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند، پانی روکا تو اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا: پاکستان
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینی شہید
شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس
پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا سے واپسی
معاہدے طے پانے کی صورت میں ایران ٹرمپ کو ایک ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کی پیش کش کرتا