International

امریکا نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا؟

امریکا نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا؟

امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایک غیر معروف ویب سائٹ بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کی درخواست پر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ وسیع و عریض فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے، جو برسوں تک افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ رہا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی C-17 طیارے کی بگرام آمد کی خبروں کو ’پروپیگنڈہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔ 7 اپریل 2025ء کو شائع ہونے والی اس غیر مصدقہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے کئی C-17 Globemaster III طیارے بگرام ایئر بیس پر اترے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments