ہالی ووڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر ٹام کروز اور انکی گرل فرینڈ آنا ڈی آرمس کے درمیان جاری رومانس 9 ماہ بعد ہی ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ ٹاپ گن کے اداکارہ ٹام کروز اور انکی کیوبن امریکن 37 سالہ پرکشش گرل فرینڈ اداکارہ آنا ڈی آرمس نے کبھی بھی اپنے درمیان رومانوی تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔ انھیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اس سال کے اوائل میں سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی 50ویں سالگرہ کی تقریب اکٹھے دیکھا گیا تھا۔ لیکن اب اطلاع یہ ہے کہ ان کے درمیان ریلیشن شپ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، گو کہ یہ دونوں اب بھی دوست ہیں لیکن بریک اپ کے باعث ڈیٹنگ کا سلسلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ برطانوی ٹیبلوئیڈ دی سن کے ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا ڈی آرمس نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن انکے اب بطور جوڑا ساتھ چلنے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ یہ دونوں ورمونٹ میں جہاں آنا ڈی آرمس کا 7 ملین ڈالر کا گھر ہے وہاں نظر آتے تھے۔ واضح رہے کہ انا کو ٹام کروز کی آئندہ آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا جس میں دونوں ساتھ کام کریں گے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
رنبیر کپور بہت صابر ہیں، ایک سین کیلئے 52 ری ٹیکس دیے: بونی کپور