الیکشن کمیشن نے بہار میں ایس آئی آر کا عمل مکمل ہونے کے بعد 30 ستمبر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔ اس میں مجموعی طور پر 7.42 کروڑ ووٹرس شامل ہیں۔ اس ووٹر لسٹ سے تقریباً 47 لاکھ ووٹرس کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ ووٹر لسٹ میں حذف کردہ ناموں پر اب سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ بہار کی حتمی ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے 47 لاکھ ووٹرس کون ہیں؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے 47 لاکھ ناموں کا بریک اَپ دینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیے کہ اس لسٹ میں شامل کتنے لوگ مردہ ہیں اور کتنے لوگ دوسری ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔ منیش تیواری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو عوام کا بھروسہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یہ کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جاری اس تازہ ووٹر لسٹ میں 47 لاکھ ووٹرس کا نام ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ تقریباً 21 لاکھ اہل ووٹرس کا نام جوڑا بھی گیا ہے۔ اس کے بعد ہی ووٹرس کی مجموعی تعداد 7.42 کروڑ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کا عمل 24 جون کو شروع کیا تھا جو 30 ستمبر تک چلا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی۔ بڑی تعداد میں ووٹرس کے نام حذف کیے جانے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس ووٹر لسٹ سے غریبوں اور خواتین کے نام ہٹائے گئے ہیں، انھیں حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے الیکشن کمیشن و بی جے پی کے درمیان سانٹھ گانٹھ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتی ہے اور بی جے پی کے کہنے پر انھوں نے بہار میں ایس آئی آر کیا ہے۔
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو