ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی۔ پاکستان کے سفیان خان نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ سفیان نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ چند لمحوں بعد عماد نے اسکور 0-2 کردیا۔ 32ویں اور 43ویں منٹ میں سفیان نے یکے بعد دیگرے دو گول داغے اور برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے 0-4 کی لیڈ لے لی۔ رانا ولید نے میچ کے 51ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ذکریا نے 60ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0-6 کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی