اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب جیوتی، پَون سنگھ کی رہائش گاہ لکھنؤ پہنچیں تو وہاں پولیس پہلے سے موجود تھی تاکہ انہیں تھانے لے جایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پَون سنگھ نے انکے خلاف شکایت درج کروائی ہے، اس لیے انھیں (جیوتی سنگھ) کو تھانے چلنا ہوگا۔ تاہم جیوتی سنگھ نے تھانے جانے سے انکار کیا۔ جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر لائیو روتے ہوئے نظر آئیں۔ انھوں نے اس دوران کہا کہ یہ سماج کی خدمت کرے گا جو اپنی بیوی کو گرفتار کروانے کے لیے پولیس کو بلاتا ہے۔ جب الیکشن ہوتے ہیں تو یہ مجھے بلاتا ہے اور میرا نام استعمال کرتا ہے، جبکہ ہوٹل میں یہ کسی اور لڑکی کے جاتا ہے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان