Entertainment

اداکارہ کو ہراساں کرنے والا  فلم ڈائریکٹر گرفتار

اداکارہ کو ہراساں کرنے والا فلم ڈائریکٹر گرفتار

ٹیلی ویژن اداکارہ کو فلم میں کام کی پیشکش کے بہانے جنسی طور پر ہراساں، فراڈ اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار و ہدایتکار بی آئی ہیمنت کمار پر ہراسگی، بلیک میلنگ اور مالی دھوکا دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیمنت کمار نے 2022 میں اس سے رابطہ کیا اور اسے ایک فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ اس معاہدے کے تحت اداکارہ کو دو لاکھ روپے معاوضہ اور 60 ہزار روپے بطور ایڈوانس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اداکارہ کی شکایت پر بنگلور کی راجہ جی نگر پولیس نے بی آئی ہیمنت کمار کو مذکورہ بالا الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments