بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھارت میں ’’مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر‘‘ مقرر کردیا گیا۔ دیپیکا پڈوکون کو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ملک کی پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ دیپیکا نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی صحت کے فروغ کی قومی مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اداکارہ کے مطابق یہ شراکت ملک میں ذہنی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے ذریعے ملک میں ذہنی بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور مدد حاصل کرنے کے رجحان کو فروغ دینے پر کام کریں گی۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی وزارتِ صحت نے کسی عوامی شخصیت کو قومی سطح پر ذہنی صحت کی نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان