گلوکار عدنان سمیع ہوٹل کے واش روم میں مشکل میں پھنس گئے، نلکے میں پانی نہ آنے پر پر ناراضی کا اظہار کیا اور ویڈیو شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عدنان سمیع نے بھارت کے ایک ہوٹل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے نلکوں میں پانی نہ آنے کا ذکر کیا ہے۔ اپنے پیغام میں عدنان سمیع نے کہا کہ معذرت کے ساتھ یہ ناقابل معافی عمل ہے کہ ایک پریمیئم ہوٹل کی پریزیڈنشل سوئٹ میں پانی جیسی بنیادی سہولت ہی نہ ملے اور اس پر کوئی سنجیدہ کارروائی بھی نہ ہو۔ عدنان سمیع نے کہا کہ اس طرح مہمانوں کا اعتماد اور ہوٹل کی ساکھ دونوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ایسے حالات میں فوری حل اور شفافیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بنے اشرافیہ کے ہوٹلز میں شمار ہونے والے تاج کرشنا ہوٹل کے باتھ رومز میں پانی کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے مہمان شدید ناراض ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مینٹینس کی وجہ سے پیدا ہوا، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ ٹھیک کب ہوگا۔ عدنان سمیع کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ کچھ لوگ انہیں پانی کی بالٹی پہلے سے بھر کر رکھنے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان