امریکی عدالت نے صدرٹرمپ کے فوج تعیناتی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دے دیا. بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی جج چارلس بریئر نے کیلیفورنیا میں فوجی تعیناتی کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اقدام بےمثال اور قانونی اختیارات سے تجاوز ہے۔ فیصلے میں جج نے کہا کہ لاس اینجلس احتجاج کو بغاوت قرار دینے کا جواز درست نہیں، شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے احتجاج قابو کرنے میں ناکام نہیں ہوئے تھے۔ کیلیفورنیا کے گورنر نے ٹرمپ کی جانب سے فوج تعینات کرنے کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ وفاقی جج نے کہا کہ ٹرمپ نے’پوزی کومِٹَیٹس ایکٹ‘ کی خلاف ورزی کی، ٹرمپ انتظامیہ نےجان بوجھ کر اپنے ہی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی، فوجی تعیناتی سے ریاستی اور مقامی اداروں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ کیلیفورنیا میں مظاہرے ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کےخلاف ہوئے تھے اور احتجاج بڑھنے پر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو اپنے کنٹرول میں لے کر فوجی تعیناتی کی تھی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صدر کو قانون نافذ کرنے کیلئے فوج استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے انتظامیہ کا مؤقف مسترد کیا کہ فوجی اختیارات کی حد صدر طے کرے گا۔ عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل کیلئے 12ستمبر تک فیصلے پر عملدرآمد مؤخر کر دیا۔ فیصلہ برقرار رہا تو فوج کو سرچ، گرفتاری اور احتجاج قابو کرنے سے روکا جائے گا۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے