Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی میں سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی میں سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی میں سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات — October 30, 2026
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی میں سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات
مرکزی حکومت نے دہلی میں مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 270 کمپنیوں کی تعیناتی 16 نومبر تک بڑھا دی ہے۔ اس ماہ تیسری مرتبہ تعیناتی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس فیصلے کے پیچھے یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں ہونے والی انڈیا اتحاد کی ریلی، بعض گروپوں کی جانب سے اچانک احتجاجی مظاہروں کے امکان اور جاری تہواروں کے موسم میں امن و قانون برقرار رکھنے کی ضرورت کو وجہ بتایا گیا ہے۔
ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے دہلی پولیس کی درخواست پر 31 اکتوبر سے 16 نومبر تک تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ دہلی پولیس کو ان فورسز کی تعیناتی کے درمیان تال میل قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر 270 کمپنیاں پہلی مرتبہ دہلی میں تعینات کی گئی تھیں۔ تازہ حکم سے پہلے بھی ان کی تعیناتی کی مدت میں دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے۔
کانگریس نے ”ووٹ چوری“ کے خلاف انڈیا اتحاد کے بینر تلے ’چلو دہلی مارچ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ مارچ یکم نومبر کو وسطی دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
مقامی پولیس کے ساتھ تعینات رہنے والی 270 کمپنیوں میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 125 کمپنیاں شامل ہیں، جن میں خواتین اہلکاروں کی 17 یونٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی 20، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 46، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 39، سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 31 اور مرکزی صنعتی سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی 12 کمپنیاں شامل ہیں۔سی اے پی ایف کی ایک کمپنی میں منظور شدہ اہلکاروں کی تعداد 100 ہوتی ہے، لیکن عملی طور پر آپریشنل ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی تعداد تقریباً 70 سے 72 ہوتی ہے۔
9 اکتوبر کو دہلی کے بعض علاقوں میں سی جے پی نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ تنظیم نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی اسی مطالبے کو لے کر احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔سی جے پی نے 16 اکتوبر کو ’لہرا دو ترنگا‘ کے نام سے ایک مظاہرہ بھی منعقد کیا تھا اور انڈیا اتحاد کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی میں سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn