National

زیورات بنانے کا بہترین موقع، آج سونا 3000 روپے اور چاندی 8000 روپے ہوا سستا

زیورات بنانے کا بہترین موقع، آج سونا 3000 روپے اور چاندی 8000 روپے ہوا سستا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ دونوں ہی قیمتی دھاتیں گزشتہ 2 دنوں میں منھ کے بل نیچے گرتی ہوئی دکھائی دی ہیں۔ یعنی زیورات بنانے والوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی چاندی کی فیوچر قیمت میں دوبارہ بڑی کمی آ گئی۔ محض 2 دنوں میں یہ قیمتی دھات 22 ہزار روپے سستی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سونا بھی خاصہ سستا ہوا ہے اور 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت گھٹ کر 1.46 لاکھ روپے تک آ گئی ہے۔ ایم سی ایکس پر چاندی کی قیمت میں آنے والی گراوٹ پر نظر ڈالیں تو 3 جولائی ایکسپائری والی چاندی کی قیمت گزشتہ کاروباری دن گر کر 2 لاکھ 37 ہزار 572 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی، جبکہ جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی یہ پھسل کر 2 لاکھ 29 ہزار 561 روپے فی کلوگرام پر آ گئی۔ اس طرح ایک ہی جھٹکے میں ایک کلو چاندی 8,011 روپے سستی ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو بھی چاندی کی فیوچر قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام تک یہ مسلسل نیچے آتی رہی تھی۔ اگر 2 دن کی مجموعی گراوٹ کا جائزہ لیا جائے تو بدھ کے روز چاندی 2 لاکھ 51 ہزار 807 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی، جو جمعرات کو 2 لاکھ 37 ہزار 572 روپے اور جمعہ کو 2 لاکھ 29 ہزار 561 روپے فی کلوگرام تک آ گئی۔ اس طرح 2 دنوں میں چاندی 22 ہزار 246 روپے فی کلوگرام سستی ہو چکی ہے۔ چاندی کے بعد اگر سونے کی فیوچر قیمت کی بات کریں تو وہ بھی چاندی کے نقش قدم پر چلتی ہوئی مسلسل کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ 5 اگست ایکسپائری والے 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی گر کر 1 لاکھ 46 ہزار 252 روپے پر آ گئی، جبکہ گزشتہ کاروباری دن یہ 1 لاکھ 49 ہزار 309 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی تھی۔ یعنی سونا اچانک 3,057 روپے سستا ہو گیا۔ گزشتہ 2 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کی بات کریں تو 17 جون کو 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 53 ہزار 879 روپے تھی اور اس سطح سے یہ قیمتی زرد دھات 7 ہزار 627 روپے کمزور ہو چکی ہے۔ اگر بلند ترین سطح سے موازنہ کیا جائے تو رواں سال جنوری میں فیوچر سونے کی قیمت پہلی مرتبہ 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی اور اس ایکسپائری والے سونے کی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 375 روپے رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں اب سونا 58 ہزار 123 روپے سستا مل رہا ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس گراوٹ کی بنیادی وجہ امریکہ سے جڑی ہوئی ہے۔ دراصل امریکی فیڈرل ریزرو نے جون 2026 کی میٹنگ میں ریپو ریٹ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، یعنی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 3.50 فیصد سے 3.75 فیصد کے درمیان برقرار ہے۔ تاہم فیڈ حکام نے مہنگائی میں اضافے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ شرح سود میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، جس کے اثرات سونے اور چاندی کی قیمتوں پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments