Entertainment

زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ تجربہ کار اداکار سنجے خان کی اہلیہ زرین خان جمعہ کو 81 سال کی عمر میں صحت کے مسائل کے بعد انتقال کر گئیں، ممبئی میں ان کی آخری رسومات میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں ہریتک روشن، راجت بیدی، نیل نتن مکھیش، ایشا دیول، صبا آزاد، زویا اختر، بوبی دیول، جیکی شروف، روحت دھاون، مدھر بھنڈارکر، جیسمین بھسین اور علی گونی شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات ان کے بیٹے زید خان نے ہندو روایات کے مطابق انجام دی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں اداکی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا، وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا تھے کہ بلآخر زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟ میڈیا کے مطابق شادی سے قبل زرین ایک پریکٹسنگ ہندو تھیں اور ان کا اصل نام زرین کتراک تھا، ان کی خواہشات اور خاندانی ورثے کا احترام کرتے ہوئے آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔ میڈیا کے مطابق سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا یوں انہیں ‘ زرین‘ خان سے جانا جانے لگا، میڈیا کا دعویٰ ہے کہ زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ آخری رسومات کی ایک ویڈیو میں زید کو شدید جذباتی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ آنکھوں میں آنسو بھرے رسومات انجام دے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments